15 جون 2009 - 19:30

عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ جنرل نے اسمبلی کی ثقافتی معاونت کے تعاون سے عربی زبان میں اسمبلی کے الیکٹرانک کتب خانے کا پہلا عربی نسخہ شائع کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یہ سافٹ ویئر نسخہ مندرجہ ذیل سہولیات پر مشتمل ہے:

1۔ عربی کتب کی 27 جلدوں کا مکمل متن (مجموعہ فی رحاب اہل‏البیت(ع))

2۔ کتاب کے عناوین اور مکمل متن میں جستجو کی سہولت۔

3۔ صارفین کے لئے نوٹس لکھنے کی سہولت ۔

4۔ صارفین کے لئے نوٹ ضمیمہ کرنے کے سہولت۔

5۔ کتاب کے مطلوبہ صفحات یا پورے متن کی چھپائی کی سہولت۔

6۔  سافٹ وئیر کی تنصیب خودکار AutoRun ہے۔

"متون اور کلپس کے ذریعے عالمی اہل بیت (ع) سے روشناسی"، "مختلف زبانوں میں اسمبلی کی تمام کتب کی فہرست"، "اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کا تعارف" اور "عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کی مختلف ویب سائٹوں سے متصل ہونے کی سہولیات" اس سافٹ ویئر کی دیگر خصوصیات میں شامل ہیں۔

اس وقت اسمبلی کے دوسرے سافٹ وئیر نسخے کی تیاری کا آغاز کیا جاچکا ہے اور منصوبہ ہے کہ نئے نسخے میں اعلام الہدایہ کا مکمل مجموعہ، اسمبلی کی بعض دیگر عربی کتب اور زیادہ سے زیادہ الکٹرانک سہولیات نئے نسخے میں شامل ہوں جبکہ انگریزی کتب خانے کا پہلا الیکٹرانک سافٹ ویئر بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔

اس سافٹ ویئر کی قیمت 2000 تومان مقرر کی گئی ہے۔ 

شائقین خریداری کے لئے دفتری اوقات میں : 2131325 (0098251) پر رابطہ کرسکتے ہیں۔